14-May-2022 غیر عنوان -
منقبتِ اعلی حضرت بر زمینِ اعلی حضرت
°°°°°°°°°°°°°
❣️🌹🌹❣️
اے رضا! کیا شان و عظمت ہے تمہاری واہ واہ
ناز کَرتی ہے جماعت تم پہ ساری واہ واہ
لکھ دیا "الدولۃ المکیہ" تھوڑے وقت میں
مصطفیٰ کے عشق کی یہ بے قراری واہ واہ
کشتِ عشقِ مصطفیٰ تازہ رہے گی حشر تک
اس طرح کی تم نے اس کی آبیاری واہ واہ
ڈوب کر یادِ نبی میں تم نے یوں نعتیں لکھیں
سن کے جھومیں سامعیں اور پڑھ کے قاری واہ واہ
اے امامِ عاشقاں! تم وہ ہو جس کی ذات سے
آج بھی ہے دشمنوں پر خوف طاری، واہ واہ
مصطفیٰ صلی علی کے جتنے بھی عشاق ہیں
فیض اب بھی ہے تمہارا سب پہ جاری واہ واہ
رب ہی جانے شان کیسی ہے کہ آخر وقت خود
ہیں تمہارے منتظر محبوبِ باری واہ واہ
کہنے کو ایمان والے اور نمازوں سے ہو دور
آرزو جنت کی اور دنیا سے یاری واہ واہ
جِن کے صدقے خلق کی خالق نے ساری کائنات
اُن کو تو اپنی طرح کہتا ہے، ناری واہ واہ
میں تو تجھ کو عام انساں سمجھا تھا توصیفؔ! پر
تو رضا کے کوچے کا نکلا بھکاری واہ واہ
°°°°°°°°°°°°
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
Fareha Sameen
14-May-2022 08:56 PM
Nice
Reply
Mamta choudhary
14-May-2022 08:52 PM
Great
Reply
Simran Bhagat
14-May-2022 08:41 PM
Good👍👍
Reply